لاہور پولیس کے 66 کانسٹیبلز کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی

 

لاہور (نامہ نگار)لاہور پولیس کے 66 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ اس سلسلے میں محکمانہ پروموشن بورڈ کا اجلاس ڈی آئی جی (ایڈمن) عمران کشور کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں ایس ایس پی (ڈسپلن) عاطف نذیر اور ایس پی (ہیڈکوارٹرز) منزہ کرامت نے شرکت کی۔ترقی پانے والوں میں سی ون کے 61 اور سی ٹو کے 5 کانسٹیبلز شامل ہیں، جن کا تعلق آپریشنز، انویسٹی گیشن، سکیورٹی ڈویژن اور دیگر یونٹس سے ہے۔ سی ون کیٹیگری میں دل نواز امین، شہزاد علی، اصغر علی، حسن عطا، محمد خاور، خالد پرویز، محمد مبشر اور خالد محسن کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی، جبکہ سی ٹو کیٹیگری میں احمد خان، محمد الیاس، لیاقت اور احمد حسن شامل ہیں۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی پانے والے اہلکار اپنی ذمہ داریاں نئے جوش و جذبے، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ادا کریں اور نئے عہدوں سے وابستہ چیلنجز کو فرض شناسی کے ساتھ نبھائیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ ترقی پانے والے پولیس ملازمین شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ نمایاں کارکردگی کے حامل افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے ہر سطح پر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔اس موقع پر ترقی پانے والے پولیس ملازمین نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے آئندہ بھی مزید بہتر کارکردگی دکھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button