کرائمز پوائنٹ

گورنمنٹ صادق ایجرٹن گریجویٹ کالج بہاولپور میں پی ٹی ایم کا انعقاد

بہاول پور( نامہ نگار) گورنمنٹ صادق ایجرٹن گریجویٹ کالج بہاولپور میں گذشتہ روز پیرنٹ ٹیچر میٹنگ (PTM) منعقد ہوئی، جس میں گورنمنٹ ایس ای گریجویٹ کالج بہاولپور میں زیرِ تعلیم طلبہ کے والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر کالج کے اساتذہ نے والدین کو اپنے اپنے مضامین کے حوالے سے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی سے آگاہ کیا اور ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کے لیے مفید مشورے بھی دیے۔میٹنگ میں والدین نے بھی اپنی جانب سے درپیش مسائل اور تعلیمی امور سے متعلق اپنی آرا پیش کیں۔ والدین اور اساتذہ کے باہمی تبادلہ خیال سے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔پی ٹی ایم کی نگرانی پرنسپل گورنمنٹ ایس ای گریجویٹ کالج بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر رانا عمران ارشد نے کی۔ انہوں نے والدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ طلبہ کے روشن مستقبل کی ضمانت دینے کے لیے پرعزم ہے، اور والدین و اساتذہ مل کر ہی تعلیمی کامیابیوں کی بنیاد مضبوط بنا سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button