قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ایس ایس پی آپریشنز

اسلام آباد(نامہ نگار)اسلام آباد پولیس عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے۔ اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانے کیلئے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں منعقدہ کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات بغور سنیں اور متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر قانونی کارروائی مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے اس موقع پر کہا کہ اسلام آباد پولیس خواتین اور بچوں پر تشدد کے معاملات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں، تمام درخواستوں پر میرٹ کی بنیاد پر فیصلے کیے جائیں گے، جبکہ شہریوں کی جان، مال اور عزتِ نفس کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button