پاکستان

اسلام آباد خود کش حملے کا ماسٹر مائنڈ اور سہولت کار گرفتار

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں ہونے والے خود کش حملے کا افغانی ماسٹر مائنڈ اور اس کے سہولت کار قانون کی گرفت میں آگئے۔گزشتہ روز اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی کلاں میں ہونے والے خودکُش دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ انٹیلیجنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پشاور اور نوشہرہ میں چھاپے مار کر مختلف گرفتاریاں کی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ آپریشنز ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر کیے گئے۔ ان آپریشنز میں خود کُش حملہ آور کے 4 سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلام آباد خودکُش حملے کا ماسٹر مائنڈ افغان شہری تھا جس کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے تھا، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں 33 افراد شہید ہو گئے تھے جبکہ 150 سے زائد زخمی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button