تازہ ترین
چلتی ہوئی ٹرین سے گر کر ایک شخص جاں بحق

ٹھٹھہ (نامہ نگار)جنگ شاہی کے قریب رن پٹھانی کے مقام پر چلتی ہوئی ٹرین سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔بہاءالدین زکریا ایکسپریس ملتان سے کراچی آ رہی تھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہ ہو سکی جبکہ لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔پولیس اور ریلوے انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔



