سپیشل ایجوکیشن سکول میں ایک تقریب کا اہتمام
ڈسکہ( نعیم مقصود) معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر سپیشل ایجوکیشن سکول میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں سکول کے معذور طلباء و طالبات نے حصہ لیا تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے سکول ہذا کی پرنسپل اور سینئر ٹیچر محمد حسنین بھٹی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ تین دسمبر کو عالمی لیول پر معذور ڈے منایا جاتا ہے اس دن کے منانے کا مقصد ان معذور افراد کو معاشرے سے الگ کرنے کے بجائے ان کا حوصلہ بڑھا نا اور انہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر سکھانا ہے تا کہ وہ معاشرے اور اپنے گھر والوں پر بوجھ بننے کے بجائے معاشرے کا حصہ بن سکیں اور ملک کی ترقی میں اپنا اہم رول پلے کر سکیں اسی کی مناسبت سے سپیشل ایجوکیشن سکول ڈسکہ میں بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سکول ہذا کے طلباء و طالبات نے تلاوت کلام پاک ،نعت شریف ،تقریری مقابلوں میں اور ٹیبلو وغیر ہ میں ؓڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔اور کامیا ب ہو نے والے طلباء و طالبات میں پیغام ویلفیئر سوسائٹی کے صدر شاہد محمود بٹ ،سینئر نائب صدر عشرت انصاری نے انعامات تقسیم کیئے ۔