شکرگڑھ کی مین شاہراہوں پر ٹریفک کاجام رہنا معمول بن گیا
شکرگڑھ(خالد سیف انجم سے) شہریوں کو بے ہنگم ٹریفک سے مشکلات کا سامنا چوکوں چوراہوں پر رکشہ مافیا کا راج/تفصیلات کے مطابق اخلاص پور روڈ اللہ ھو چوک درمان روڈ ریلوے روڈ اور نورکوٹ روڈ پر جاری ٹریفک جام نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے مصروف ترین شاہراہ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں معمول بن چکی ہیں، جبکہ ٹریفک پولیس کی روائیتی غفلت برقرار ہے صبح کے اوقات میں سکول جاتے بچوں اور والدین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ چند منٹ کا راستہ طے کرنے میں بھی آدھا گھنٹہ لگ جاتا ہے دوسری جانب دکانداروں اور منڈی جانے والے تاجروں کا بھی کہنا ہے کہ تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، اور منڈی تک پہنچنے میں تقریباایک گھنٹہ ضائع ہوجاتا ہے۔ ٹریفک وارڈنز کی نگرانی نہ ہونے کے برابر ہے، اور اہلکار حسب روایت چوراہوں سے غائب رہتے ہیں اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر اپنا کوٹہ پورا کرنے میں مصروف ہوتے ہیں جس کے باعث ٹریفک جام میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔عوام نے ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا,سے اصلاح کی اپیل کی ھے