کرائمز پوائنٹ

لاہور میں ڈاکو راج قائم، شہری موٹر سائیکلوں، گاڑیوں سے محروم

لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات،موبائل فونز،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مانگامنڈی میں دلشاد سے1لاکھ80ہزار روپے اور موبائل فون، نولکھا میں یوسف سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، مناواں میں ساجد سے 1 لاکھ 65 ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن راوی میں رفیق سے 1لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹاؤن میں سلیم سے1 لاکھ 40 ہزار روپے، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ ٹاؤن شپ اور اچھرہ سے گاڑیاں جبکہ شمالی چھاؤنی مزنگ اور ہنجروال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button