علاقائی خبریں
بحریہ یونیوریسٹی میں ساتویں بین الاقوامی اقبال کانفرنس کا انعقاد
بہاول پور(بزمن ڈاٹ کام )بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقدہ ساتویں بین الاقوامی اقبال کانفرنس کے سیشن کی صدارت ڈاکٹر محمد اصغر سیال اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اقبال اسٹڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے کی۔ انہوں نے کہا کہ فکرِ اقبال کے فروغ میں بحریہ یونیورسٹی کی اقبالیاتی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ اس کانفرنس میں مجموعی طور پر 125 تحقیقی مقالات پیش کیے گئے۔ مقالہ نگاروں نے اپنی سفارشات میں قومی نصاب میں ابتدائی و اعلیٰ سطح پر اقبالیات کو بطور مضمون رائج کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ قومی شاعر کے افکار کی روشنی میں نئی نسل کی تربیت کی جا سکے۔ نظامت کے فرائض سلیمان احمد سیٹھی نے انجام دیے۔