علاقائی خبریں
آل پاکستان انٹرورسٹی اسکواش ویمن چیمپئن شپ کا انعقاد
بہاول پور( بزمن ڈاٹ کام )اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کی خواتین اسکواش ٹیم نے بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان میں منعقد ہونے والی آل پاکستان انٹرورسٹی اسکواش ویمن چیمپئن شپ 2025ـ26 میں شرکت کی۔ پاکستان بھر سے 15 ٹیموں نے اس چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔ آئی یو بی اسکواش ویمن ٹیم نے مذکورہ ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے ڈائریکٹر سپورٹس ویمن ڈاکٹر عنبرین مقصود آئی یو بی ویمن اسکواش ٹیم اور آفیشلز کو مبارکباد دی ہے۔