سوڈان میں مظالم جاری، 24 افراد جاں بحق

خرطوم (بزمن ڈاٹ کام ) سوڈان کے صوبہ شمالی کردفان میں رہاد کے قریب ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے ایک ڈرون حملے میں کم از کم 24 شہری جاں بحق ہو گئے، جن میں 8 بچے اور 2 شیر خوار بھی شامل ہیں۔ سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک کے مطابق یہ حملہ ہفتے کے روز ایک ایسی گاڑی پر کیا گیا جو ڈوبیکر کے علاقے سے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کو لے جا رہی تھی۔کلیش رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا جب ایک دن قبل عالمی خوراک پروگرام (WFP) کے قافلے کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ سوڈان کی جاری جنگ میں شہری آبادی اور امدادی سرگرمیاں مسلسل بڑھتے ہوئے خطرات کی زد میں ہیں۔ ڈرون حملوں کے استعمال نے جنگ کا دائرہ مزید پھیلا دیا ہے اور اب نقل مکانی کے راستے اور انسانی ہمدردی کی راہداریاں تک بھی محفوظ نہیں رہیں۔



