سرگودھا شہر میں جلتی اینگھٹھی سے گھر میں آگ بھڑک اٹھی،لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

سرگودھا(نامہ نگار )سرگودھا شہر میں جلتی اینگھٹھی سے گھر میں آگ بھڑک اٹھنے سے فرنیچر، بستر،ٹی وی سمیت لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہو گیا تاہم ریسکیو نے فوری آپریشن میں آگ پر قابو پا لیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ سرکٹ ہاوس کے سامنے بنگلہ نمبر 12 کے ایک گھر کے فرسٹ فلور میں گیس کی انیگھٹھی رات کو چلتی رہ جانے کی وجہ سے اوپر والے فلور میں آگ بھڑک اٹھنے سے لاکھوں کا سامان فرنیچر،بستر،الیکٹرک وائرنگ،پنکھا ،دروازہ ، کھڑکیاں، پردے ،سیلنگ ، بیڈ ، فریج ،ٹیلی ویژن وغیرہ جل کر راکھ ہو گے۔جس ریسکیو نے آپریشن کر کے آگ پر قابو پا لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button