شزہ فاطمہ سے سجوانی گروپ کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کا ڈیجیٹل نیشن پاکستان (ڈی این پی) وژن حکومت کی ڈیجیٹل پالیسیوں کی بنیاد ہے۔ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق دبئی کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی داماک پراپرٹیز کے سجوانی بزنس کے وفد کا وزارت آمد پروفاقی وزیرشزہ فاطمہ خواجہ نے استقبال کیا۔ اس موقع پر وفد کو پاکستان کے ڈیجیٹائزیشن وژن اور خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔فریقین کے درمیان آؤٹ سورسنگ کے مواقع، ٹیک ٹیلنٹ کی پہچان اور پراپرٹی ٹیکنالوجی و ٹوکنائزیشن کے ذریعے ایفیشینسی کو بروئے کار لانے اور لیکویڈیٹی بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد کو وزیراعظم رمضان پیکج کے تحت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ذریعے پانچ لاکھ خواتین کے ڈیجیٹل والٹس کھولے جانے سے بھی آگاہ کیا گیا۔دبئی کے بزنس گروپ کے وفد میں کومنیجنگ ڈائریکٹر ڈی اے ایم اے سی اور سی ای او رپریپکو امیرہ حسین سجوانی ، ون ہومز کے چیف کمرشل آفیسر عقیب حسن اور پریپکو کے جنرل منیجر ٹوکنائزیشن جوزف ایل آم شامل تھے۔سجوانی گروپ کے وفد نے پاکستانی نوجوانوں کی صلاحیتوں اور ڈیجیٹلائزیشن کے نظام کو سراہتے ہوئے پاکستان میں پراپ ٹیک، ٹوکنائزیشن اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر اعتماد کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button