جرم و سزا
ناقص میٹریل کا استعمال ، سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

خوشاب/ کٹھہ سگرال (محمد نوید سے)کرپٹ ٹھیکیدار کا لاکھوں روپے کا گھپلے کی وجہ سے کٹھہ سگرال تا نلی نیا بننے والا روڈ چند ہفتوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار تفصیلات کے مطابق ٹھیکیدار ولی محمد سکنہ نلی کی بددیانتی کی وجہ سے نئی بننے والی سٹرک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ھو کئی جبکہ ٹھیکیدار نے ناقص مٹیریل استعمال کر کے گورنمنٹ کا لاکھوں روپے کا ٹیکا لگا دیا نئی بننے والی سٹرک جوکہ کٹھہ سگرال سے ملوال تک تعمیر کی گئی تھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی جبکہ مقامی رہائشی لوگوں کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ھے اہل علاقہ نے سٹرک دوبارا تعمیر کرنے اور ٹھیکیدار کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ھے