ریلویز پولیس افسران و اہلکاروں میں کیش انعام اور تعریفی اسناد تقسیم
لاہور(بزمن ڈاٹ کام ) آئی جی ریلویز پولیس رائے طاہر (ہلال شجاعت، ستارہ امتیاز) نے سینٹرل پولیس آفس ریلویز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں میں کیش انعام اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ آئی جی اسکارٹ کے ملازمین کو الرٹ ڈیوٹی کرنے پر نقد انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ افسران اور اہلکاروں میں پی ایس او ٹو آئی جی انسپکٹر عمر مقبول چیمہ، اے ایس آئی محمد شکیل اور کانسٹیبلان محمد عمران، تیاسر علی، ذیشان نثار، محمد امین، ثاقب علی اور ذیشان علی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں آئی جی نے پی آر او کنور عمیر ساجد اور کیمرہ مین نوید علی کو بھی بہترین کارکردگی پر کیش انعام اور تعریفی اسناد کلاس اول سے نوازا۔
آئی جی ریلویز پولیس نے تمام افسران اور اہلکاروں کو شاباش دی اور مزید تندہی سے فرائض کی انجام دہی کی ہدایت کی۔ آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ ریلویز پولیس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرے کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
(پبلک ریلیشنز آفیسر، پی آر پی، سی پی او، لاہور)