صحت

ہارٹ اٹیک اب نہیں ہوگا ،مگر کیسے ؟

لندن(بزمن ڈاٹ کام )حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ روزانہ ایک طویل چہل قدمی کرنا دل کی صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے۔محققین کے مطابق 10 سے 15 منٹ کی مسلسل چہل قدمی دل کے امراض اور قبل از وقت موت کے خطرات کو نمایاں طور پر کم کرتی ہے، جبکہ 5 منٹ سے کم کی وقفے وقفے سے کی جانے والی چہل قدمی یہ فائدہ فراہم نہیں کرتیں۔یہ اثر خاص طور پر ان افراد میں زیادہ دیکھا گیا جو غیر متحرک یا کم فعال طرزِ زندگی رکھتے ہیں۔

مطالعے میں 33 ہزار 500 برطانوی بالغ افراد کو تقریبا 10 سال تک مشاہدے میں رکھا گیا، جس میں سے اکثر روزانہ 8 ہزار سے کم قدم چلتے تھے، نتائج کے مطابق جن افراد کی چہل قدمی عموما 5 منٹ سے کم رہی، ان میں 4.4 فیصد اموات کا خطرہ پایا گیا، جبکہ 10 سے 15 منٹ یا اس سے زیادہ مسلسل چلنے والوں میں یہ خطرہ صرف 0.8 فیصد رہا۔اسی طرح دل کے امراض اور فالج کے مشترکہ خطرات میں بھی واضح فرق دیکھا گیا، مختصر چہل قدمی کرنے والوں میں یہ خطرہ 13 فیصد جبکہ لمبے وقفے سے چلنے والوں میں صرف 4.4 فیصد تھا۔ماہرین نے واضح کیا کہ روزانہ 5 ہزار قدموں سے کم چلنے والے افراد کے لیے بھی لمبی اور باقاعدہ چہل قدمی دل کی صحت میں اضافی بہتری لا سکتی ہے۔تحقیق کے مطابق صرف قدموں کی تعداد ہی نہیں بلکہ چلنے کا دورانیہ بھی دل کی صحت برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button