پاکستان
خیبر پختونخوا ہ بھر میں احتجاج، پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال

پشاور(بزمن ڈاٹ کام )ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری اکرام کھٹانہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں مکمل ہڑتال ہے، تمام اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں ہشت نگری سے چوک یادگار تک پیدل مارچ کیا جائے گا، مارچ میں ضلعی قیادت، کارکنان اور تاجر برادری شرکت کرے گی، ا پیدل مارچ کی قیادت صوبائی صدر جنید اکبر، ممبران و ضلعی قائدین کریں گے۔ اکرام کھٹانہ نے کہا کہ مارچ کے شرکاء پیدل مارچ کرکے چوک یادگار پہنچیں گے، چوک یادگار میں پارٹی رہنما کارکنان سے خطاب کریں گے، صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی ضلعی سطح پر احتجاجی مظاہرے ہوں گے، تمام اضلاع میں ایم این ایز اور ایم پی ایز احتجاج کی قیادت کریں گے۔



