کرائمز پوائنٹ

امن و امان برقرار رکھنے اور ضمنی الیکشن کے لیے سیکیورٹی سخت

میانوالی (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ڈی پی او میانوالی کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل کی زیر صدارت میانوالی پولیس کی جانب سے کومبنگ سرچ آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ موجودہ ملکی حالات، غیر قانونی مقیم افغانیوں کی موجودگی، TLP کے ایکٹو کارکنان اور پی پی 87 میں ضمنی انتخابات کے باعث سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر آپریشنز جاری ہیں۔میانوالی پولیس نے ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں حساس اداروں کے تعاون سے مام سرکلز کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے۔ دوران کارروائی گھروں اور ڈیرہ جات کی مکمل تلاشی لی گئی جبکہ مشکوک افراد کی پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ویری فکیشن کی گئی۔
آپریشن میں میانوالی پولیس کے افسران و اہلکاروں کے ساتھ ایلیٹ فورس اور لیڈی پولیس نے بھی بھرپور حصہ لیا تاکہ امن و امان کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جا سکیں۔ڈی پی او میانوالی کے مطابق ان سرچ آپریشنز کا بنیادی مقصد غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کا انخلاء، جرائم پیشہ عناصر کی روک تھام اور پی پی 87 کے ضمنی انتخابات کے دوران پرامن ماحول کو یقینی بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button