نائلہ طاہر کے داخلہ و آگاہی مہم کے سلسلے میں ہنگامی دورہ جات

 

آلہ اباد/ٹھینگ موڑ (نمائندہ خصوصی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قصور کی ریجنل ڈائریکٹر محترمہ نائلہ طاہر نے داخلہ مہم اور تعلیمی آگاہی کے فروغ کے لیے ہنگامی وزٹ کئے۔ ان دورے کا مقصد عوام کو جدید، معیاری اور گھر کی دہلیز پر تعلیم کی سہولت سے آگاہ کرنا تھا۔وزٹ کے دوران محترمہ نائلہ طاہر نے مختلف دفاتر، ریسٹورنٹس، بس اسٹینڈز، دکانوں، فیکٹریوں، صنعتی علاقوں، اکیڈمیز، اسکولوں اور کالجوں کا دورہ کیا اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامز، داخلہ طریقہ کار اور سہولیات سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی۔محترمہ نائلہ طاہر کا کہنا تھا کہ“تعلیم اب سب کے لیے ہے، وہ بھی گھر کی دہلیز پر”علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں میٹرک (سائنس گروپ) کے ساتھ ساتھ ایف اے، بی اے، بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی سمیت دیگر پروگرامز میں داخلے شروع ہو چکے ہیں۔ طلبہ کو مینول اور آن لائن دونوں طریقوں سے داخلے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مفلس، یتیم اور معذور طلبہ کے لیے فیس میں خصوصی رعایت بھی دی جا رہی ہے تاکہ کوئی بھی طالب علم معاشی مشکلات کے باعث تعلیم سے محروم نہ رہے۔آخر میں عوام سے اپیل کی گئی کہ مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قصور کے دفتر سے رابطہ کریں، جہاں یونیورسٹی کا اسٹاف ہمہ وقت طلبہ و طالبات کی رہنمائی کے لیے حاضر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button