اسٹیبلشمنٹ نے کبھی سیاسی جماعتوں کو تعلیم،صحت کا نظام ٹھیک کرنے سے روکاہے

لاہور( نامہ نگار)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کے باپ قائداعظم ہیں، قائداعظم کے قوم اور خطے پر احسانات ہیں، بھارت میں موجود مسلمان مشکل ترین حالات سے گزر رہے ہیں، بھارت میں کرسمس پر گرجا گھروں پر حملے کیے گئے۔انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ذمہ داریاں ادانہ کریں توقوتیں اپنا کردار ادا کرتی ہیں، ہم نے مارشل لا ء دیکھے،ان کی تعریف نہیں کرسکتا، اسٹیبلشمنٹ نے کبھی سیاسی جماعتوں کو تعلیم،صحت کا نظام ٹھیک کرنے سے روکاہے؟ ،آپس کی لڑائیوں کی وجہ سے ہم عوام کو بنیادی سہولیات نہیں دے سکے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اچھا کام ہورہا ہے توباقی صوبوں کو چاہیے اس کی پیروی کریں، پاکستان کو معرکہ حق کے بعد دنیا میں نئی شناخت ملی ہے، دنیا کو معلوم ہو گیا ہے کہ پاکستان کی فوج مضبوط ہے، امریکہ تسلیم کر رہا ہے وہ 8 ارب ڈالر کا اسلحہ افغانستان چھوڑ کر آیا، افغانستان میں چھوڑا گیا اسلحہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہو رہا ہے، وزیراعلی خیبر پختوانخواہ فوجی جوانوں کے جنازے میں شرکت نہیں کرتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button