ایف آئی اے میں 4 ماہ کے دوران محکمانہ انکوائریزمیں 271 افسران ،اہلکاروں کوسزائیں ہوئیں
لاہور( نامہ نگار)وفاقی تحقیقاتی ادارے میں گزشتہ چار ماہ کے دوران محکمانہ انکوائریز میں 271 افسران اور اہلکاروں کو سزائیں ہوئیں جس کی رپورٹوزارت داخلہ بھجوا دی گئی۔رپورٹ کے مطابق چار ماہ کے دوران ایف آئی اے میں 78 اہلکاروں کو برطرف جبکہ 9 کی نچلے عہدے پرتنزلی کی گئی۔ 130 اہلکاروں کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر ، وزارت داخلہ اور انسدادمنشیات سیل سے معمولی سزائیں ہوئیں، 57 محکمانہ انکوائریاں زونل ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز نے مکمل کیں۔ انکوائریزمیں سزا پانے والے اہلکار کانسٹیبل سے ڈپٹی ڈائریکٹرکے عہدے تک کے تھے۔ رپورٹ کے مطابق تقریباً 32 فیصد سزائیں امیگریشن سے متعلق امور پر دی گئیں۔