کینال پر فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور( نامہ نگار) کینال پرفلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیرکے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔آئینی درخواست اعجاز انور سمیت دیگر نے دائر کی،درخواست میں پنجاب حکومت،ایل ڈی اے،پی ایچ اے سمیت دیگرکوفریق بنایا گیاہے۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ کینال کوتجارتی استعمال میں لاناماحولیاتی قوانین اور ورثہ تحفظ کی خلاف ورزی ہے،فلوٹنگ ریسٹورنٹس سے کینال کاقدرتی بہائومتاثر ہونے کا اندیشہ ہے،کینال لاہورکاتاریخی اور ثقافتی ورثہ ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ کینال لاہورپرفلوٹنگ ریسٹورنٹ کی تعمیرسے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہاہے،فلوٹنگ ریسٹورنٹس سے کینال کے کناروں پر تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات ہو سکتی ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر فوری روکنے کاحکم دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button