چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی سے ڈی جی پیرا کیپٹن (ر) کی ملاقات

لاہور( نامہ نگار)پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے نا دہندگان سے وصولی کے لئے پیرا فورس کی خدمات حاصل کر لیں ۔چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا سے ڈائریکٹر جنرل پیرا کیپٹن (ر)فرخ عتیق نے ملاقات کی جس میں پنجاب ریونیو اتھارٹی کے فیلڈ آپریشن اور پیرا قوانین بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر فیلڈ ٹیموں کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے،اب ڈویژنل سطح سے اضلاع میں بھی ٹیکس پیئرز کی آسانی کیلئے دفاتر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،ضلعی دفاتر کے قیام سے مالی سال کی پہلی ششماہی میں ریکارڈ محصولات اکٹھے کیے گئے،آئی ٹی سیکٹر میں جدید اصلاحات، آن لائن ٹیکس ادائیگی اور شکایات کا اندراج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرا فورس کے قیام سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے، ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشوں کیخلاف موثر کارروائیاں کی گئیں۔ڈی جی پیرا نے پنجاب ریونیو اتھارٹی میں جدید اصلاحات اور ریونیو کولیکشن ماڈل کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور پنجاب ریونیو اتھارٹی کی لیگل ٹیمیں مشترکہ لائحہ عمل پر کام کریں گی۔ترجمان پی آر اے کے مطابق پنجاب ریونیو اتھارٹی کو ریکوری کولیکشن میں اب پیرا فورس کی خدمات بھی حاصل ہوں گی،کار سرکار میں مداخلت یا مزاحمت کی صورت میں انفورسمنٹ ٹیموں کی معاونت کیلئے پیرا فورس ہمراہ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button