محترمہ فریال تالپور کی صاحبزادی کی شادی کی تقریبات خوشی سے جاری
مظفرآباد(نامہ نگار) محترمہ فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے جاری شادی کا مقدس رشتہ محبت، اعتماد اور قربانی کی بنیاد پر قائم ہوتا ہے جو خاندانوں کے درمیان مضبوط روابط کا باعث بنتا ہے،شگفتہ نورین کاظمی مرکزی صدر پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ وممبر سندھ اسمبلی محترمہ فریال تالپور کی صاحبزادی عائشہ تالپور کی شادی کی تقریبات خوش اسلوبی سے جاری ہیں۔ اس موقع پر نائب صدر و ممبر آرگنائزنگ کمیٹی پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ آزاد جموں و کشمیر سیدہ شگفتہ نورین کاظمی نے محترمہ فریال تالپور کو دلی مبارک باد پیش کی اور ان کی صاحبزادی عائشہ تالپور کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔سیدہ شگفتہ نورین کاظمی نے دلہا سید شبیہ علی شاہ اور دلہن عائشہ تالپور کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس نئے جوڑے کو خوشیوں، محبت، باہمی احترام اور برکتوں سے نوازے اور ان کی ازدواجی زندگی کو کامیاب و خوشحال بنائے۔انہوں نے کہا کہ شادی کا مقدس رشتہ محبت، اعتماد اور قربانی کی بنیاد پر قائم ہوتا ہے جو خاندانوں کے درمیان مضبوط روابط کا باعث بنتا ہے۔سیدہ شگفتہ نورین کاظمی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ نوبیاہتا جوڑے کو دین و دنیا میں کامیابیاں عطا فرمائے اور انہیں ایک دوسرے کے لیے رحمت و سکون کا ذریعہ بنائے۔آمین