پتوکی رکشہ ڈرائیور پر تشدد اور رقم چھیننے کا معاملہ ایک کس نامزد ملزم سمیت چار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

پتوکی(نامہ نگار)پتوکی رکشہ ڈرائیور پر تشدد اور رقم چھیننے کا معاملہ ایک کس نامزد ملزم سمیت چار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ۔تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ سبزی منڈی کے قریب گزشتہ روزمورخہ 24-12-2025کو ایک واقع پیش آیا جس میں رکشہ ڈرائیور اسد علی نے لاہور والا اڈہ سے دو سواریاں بٹھائیں اور اسی دوران متاثرہ ڈرائیور کواس کے بھائی سمیر علی نے ایک لاکھ روپیہ نقدی دیا جب رکشہ ڈرائیور وہاں سے نکلا تو سبزی منڈی کے قریب پہنچا تواچانک ملزم عبداللہ نے اپنے تین کس نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے اسے روک لیا اور گریبان سے پکڑ کر رکشہ سے نیچے اتار لیا اور نقدی رقم ایک لاکھ روپے چھین لی تشدد کرکے فرار ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے نامزد ملزم عبداللہ نے اپنے تین کس نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button