تھانہ سٹی پتوکی کے علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں،ڈاکوئوں کا شہری پر تشدد
پتوکی (نامہ نگار) تھانہ سٹی پتوکی کے علاقوں میں ڈکیتی کی مزید دو وارداتیںڈاکوئوں نے شہری پر تشدد بھی کیا شہری نقدی رقم اور موبائل فون سے محروم ۔تھانہ سٹی پتوکی کے علاقوں میں ڈکیتی کی دو وارداتیں ہوئیں برجمہالم چک نمبر 35 مچ مور اسٹورکے قریب دو کس نامعلوم مسلح ڈاکووں نے شہری راشد علی کو روک لیا اور اس سے 35ہزار روپے نقدی رقم، ایک عدد کمپیوٹر کنڈا، دو عدد موبائل فون مالیتی 95ہزارروپے کے چھین لئے ایک کس ملزم نے متاثرہ شہری کے چہرے پر بٹ مارا دوسری جانب سول ہسپتال پتوکی کے قریب بلال کالونی میں اللہ دتہ کے کریانہ اسٹور پر دو کس ڈاکووں نے واردات کی ڈاکو اللہ دتہ سے 45 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔