لاہور میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ ، 19 انچارج انویسٹی گیشنز تبدیل
لاہور (بزمن ڈاٹ کام )ڈی ائی جی انویسٹیگیشن لاہور سید ذیشان رضا نے 19 انچارج انوسٹی گیشن کے تقرر تبادلے کر دئیے گئے۔انسپکٹر اکرم حسین کو انچارج انوسٹی گیشن سرور روڈ تعینات کر دیا گیا۔انسپکٹر نعیم الحق کو انچارج انوسٹی گیشن جنوبی چھاونی تعینات کر دیا گیا۔سب انسپکٹر ذیشان خان کو انچارج انوسٹی گیشن شالیمار تعینات کر دیا گیا۔سب انسپکٹر احسان الحق کو شالیمار سے کلوز لائن کر دیا گیا۔سب انسپکٹر محسن رفیق کو انچارج انویسٹیگیشن غازی آباد تعینات کر دیا گیا۔سب انسپکٹر خالد فاروق کو انچارج انویسٹیگیشن سبزہ زار تعینات کر دیا گیا ۔انسپکٹر گوہر اقبال کو سبزہ زار سے انچارج انوسٹی گیشن سندر تعینات کر دیا گیا۔انسپیکٹر عمر فاروق کو انچارج انویسٹیگیشن ملت پارک تعینات کر دیا گیا۔ سب انسپکٹر آصف ریاض کو انوسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر کلوز کر دیا گیا۔سب انسپکٹر معین الیاس کو انچارج انوسٹی گیشن مغل پورہ تعینات کر دیا گیا۔سب انسپکٹر وقاص کو مغلپورہ سے کلوز ہیڈ کوارٹر کر دیا گیا ۔انسپکٹر عامر سلیم کو رنگ محل سے انچارج انوسٹی گیشن بادامی باغ تعینات کر دیا گیا ۔انسپکٹر نبیلہ کوثر کو مسلم ٹاؤن سے رنگ میل انچارج انویسٹیگیشن تعینات کر دیا گیا۔سب انسپکٹر علی رضا بادامی باغ سے انچارج انوسٹی گیشن مسلم ٹاؤن تعینات کر دیا گیا۔انسپکٹر عمران پاشاہ جنہیں چند روز پہلے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر سندر سے کلوز کیا گیا تھا۔انسپکٹر عمران پاشاہ کو دوبارہ انچارج انویسٹیگیشن مناواں تعینات کر دیا گیا ہے۔