علاقائی خبریں
شکر گڑھ : نایاب جنگلی حیات سامبڑ کو آزاد کر دیا گیا
شکر گڑھ(خالد سیف انجم سے) نایاب جنگلی حیات سامبڑ کو آزاد کر دیا گیا بھارت سے نایاب جنگلی حیات سامبڑ پاکستانی حدود سنیاری کی طرف آ نکلا۔نایاب جنگلی حیات سرحد عبور کرکے بھٹک کر شکر گڑھ کے گاؤں سنیاری میں داخل ہوا تھا ۔شہریوں نے نایاب سامبڑ کو پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دیا سامبڑ کو محکمہ وائلڈ لائف اور رینجرز نے اپنی تحویل میں میڈیکل ٹریٹمنٹ کے بعد سامبڑ کو تغل پور جنگل میں آزاد کر دیا سامبڑ کو جنگل میں آزاد کرنے کی فوٹیج روزنامہ کماس نے حاصل کرلی محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ خوبصورت قدرتی ماحول کے لیے , ماحول دوست جانوروں کا تحفظ ضروری ہے ہم نے ماحول دوستی میں کئ بھارتی نایاب جانوروں کو آزاد کیا ہے