محکمہ کی ورکنگ اور عوامی ریلیف کے لیے اقدامات بارے سیمینار کا انعقاد
اوکاڑہ(نامہ نگار) اوکاڑہ صوبائی محتسب کے زیر اہتمام محکمہ کی ورکنگ اور عوامی ریلیف کے لیے اقدامات بارے سیمینار کا انعقاد، لائیزان آفیسر صوبائی محتسب میاں سرفراز احمد نے عوامی ریلیف کے پیش نظر ادارہ کے کردار، دائرہ اختیار اور شکایات کے حل کے موثر طریقہ کار بارے آگاہی فراہم کی، لائیزان آفیسر نے کہا کہ صوبائی محتسب پنجاب ایک ایسا فورم ہے جہاں شہری بغیر کسی فیس، قانونی پیچیدگی یا دیر کے سرکاری محکموں کے خلاف اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں، محتسب کا بنیادی مقصد سرکاری اداروں میں شفافیت، جوابدہی اور عوامی خدمت کے معیار کو بہتر بنانا ہے، انہوں نے کہا کہ محتسب اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں سرکاری محکموں کی بے ضابطگی، عدم تعاون یا غیر ضروری تاخیر کی شکایات کا ازالہ ممکن بنایا جا رہا ہے اور اب تک سینکڑوں متاثرہ شہریوں کو فوری اور مؤثر انصاف فراہم کیا جا چکا ہے، سیمینار میں شرکاء کو شکایت درج کرانے کا آن لائن طریقہ کار، ہیلپ لائن، ریجنل دفاتر اور فالو اپ سسٹم سے بھی آگاہ کیا گیا، لایئزان آفیسر میاں سرفراز احمد نے کہا کہ ہر شہری کو چاہیے کہ وہ اپنے حقوق سے آگاہ رہے اور کسی بھی سرکاری محکمے کی جانب سے ناانصافی یا غیر ضروری تاخیر کی صورت میں صوبائی محتسب پنجاب سے رجوع کرے۔#