علاقائی خبریں

مسلم لیگ ن نے ہمیشہ وعدوں کو حقیقت کا روپ دیا ہے :ملک احمد سعید

اوکاڑہ(ناظم خان بلوچ ) ایم پی اے پاکستان مسلم لیگ (ن )پی پی 178۔ملک احمد سعید چیئرمیں پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی کامیابی کا تاج مسلم لیگ ن ہی کے سر سجے گا مسلم لیگ ن نے ہمیشہ وعدوں کو حقیقت کا روپ دیا ہے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ وعدوں کو حقیقت کا روپ دیا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کا ایسا سلسلہ شروع کیا جس نے نہ صرف علاقے کی صورت بدل دی بلکہ عوام کے دل بھی جیت لیے۔ سڑکوں کی تعمیر ہو، سکولوں کی بہتری یا عوامی سہولیات کے نئے منصوبےن لیگ نے ہر میدان میں خدمت کی نئی مثال قائم کی ہے آج عوام خود گواہ ہیں کہ جس جماعت نے ان کی دہلیز تک ریلیف پہنچایا، وہی ان کا اصل سہارا ہے۔ مزید کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی کامیابی کا تاج مسلم لیگ ن ہی کے سر سجے گا، کیونکہ عوام کارکردگی، خدمت اور سچائی کی سیاست کو خوب پہچانتے ہیں۔میرے گھر اور دفتر کے دروازے اپنے حلقہ کی عوام کے لیے دن رات کھلے ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن )کے پلیٹ فارم سے ہمیشہ خدمت خلق کرنے میں مصروف رہتا ہوں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button