کرائمز پوائنٹ
لاہور : اسلحہ کی نمائش پر 5 ملزمان گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)مجاہد سکواڈ نے ناکہ محمود بوٹی پر ویگو ڈالا کلچر کیخلاف کارروائی کرتے اسلحہ کی نمائش کرنیوالے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس لائٹس سائرن والے ویگو ڈالا کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اہلکاروں نے فرار کی کوشش ناکام بنا کر گاڑی سے غیر قانونی پولیس پی اے سسٹم، تین واکی ٹاکیز، پولیس سائرن، ریوالونگ لائٹس اور پانچ موبائل فونز، دو رائفلیں، گولیاں اور میگزینز برآمد ہوئے،ملزمان کی شناخت ظفر، نور، حسن، امیر اور آصف کے ناموں سے ہوئی ۔