کرائمز پوائنٹ
موٹر سائیکل چوری میں ملوث 2رکنی گینگ گرفتار، مقدمات درج
لاہور(کر ائم رپو رٹر)اسلام پورہ پولیس نے کارروائی کرکے دو رکنی منظم و متحرک موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق اسلام پورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو رکنی منظم و متحرک گینگ کے سرغنہ عثمان اور اس کا ساتھی محمد علی شا کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکلوں کے مختلف پارٹس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کا ایک ملزم شہر کے مختلف علاقوں سے بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کر کے اپنے گھر لے جاتا تھا، جہاں وہ انہیں پرزہ جات میں تبدیل کر دیتا تھا جبکہ دوسرا ملزم ان چوری شدہ پارٹس کو خرید کر مہنگے داموں فروخت کرتا تھا۔