کرائمز پوائنٹ

کروڑ لعل عیسن میں بچوں کو اغواء کرنے کی کوشش

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار )شہر میں بچوں کے اغواء کی کوشش کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آگیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق مقامی پارک میں کھیلتے ہوئے ایک کم عمر بچے کو نامعلوم افراد نے بہانے سے روکا، اسے کوئی مشتبہ چیز سونگھائی جس سے بچہ بے ہوش ہو کر زمین پر گر گیا۔ اغواء کار بچے کو اٹھا کر ریلوے اسٹیشن کروڑ کی طرف لے گئے، مگر وہاں ریلوے اہلکاروں کو دیکھ کر گھبراہٹ میں بے ہوش بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔بعدازاں بچے کو ہوش آیا تو شناخت کے بعد اسے اس کے والدین کے سپرد کر دیا گیا۔ متاثرہ خاندان کا تعلق وارڈ نمبر 5 مکی ٹاؤن سے ہے، جو اس واقعے کے بعد شدید خوف اور عدم تحفظ کا شکار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button