علاقائی خبریں
جات بیٹ بختیاری اور رسول پور کو امدادی سامان پہنچایا گیا
بہاول پور ( نامہ نگار) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور فلڈ ریلیف سیل کی جانب سے تحصیل احمد پور شرقیہ کے موضع جات بیٹ بختیاری اور رسول پور کے تین سو سے زائد سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان پہنچایا گیا۔ اس سے قبل عباسیہ کیمپس سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے تحصیل احمد پور شرقیہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان روانہ کیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور فلڈ ریلیف سیل پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا کی سربراہی میں فعال انداز سے کام کررہا ہے۔ نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بھی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے فلڈ ریلیف سیل کی کارکردگی کو سراہا ہے۔