ڈیلی ویجز ملازمین کا ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کا اعلان
بہاول پور(نامہ نگار) کیواے ایم سی ، بی وی ایچ نے حکومتی احکامات کوہوامیں اڑارکھاہے تنخواہ بھی کم دے رہی ہے اوربقایاجات بھی ادانہیں کئے تمام ڈیلی ویجزملازمین نے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاج کی کال دیدی زرائع کے مطابق قائداعظم میڈیکل کالج بہاول پوراوربہاول وکٹوریہ ہسپتال کے ڈیلی ویجز ملازمین نے اپنانام ظاہرنہ کرنے پربتایا کہ ہمارے ساتھ کئی سال سے ظلم کیاجارہاہے حکومت کے نوٹی فی کیشن کے مطابق ہمیں 40 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ نہیں دی جارہی ہے جبکہ تمام ڈیلی ویجز کے بقایاجات بھی ابھی تک ادا نہیں کئے ہیں انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف، سیکریٹری ہیلتھ پنجاب ، ڈی سی بہاول پور سے مطالبہ کیا کہ فوری حکومتی نوٹی فی کیشن کے مطابق تنخواہ اوربقایا جات دلائیں جائیں بصورت دیگراس ماہ نومبر2025 میں ڈپٹی کمشنر آفس بہاول پورکے سامنے ہم احتجاج کرنے پرمجبورہوجائیں گے ۔