علاقائی خبریں
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اداروں کو مضبوط کیا ،جمیل منج
لاہور(بزمن ڈاٹ کام ) رہنما پیپلز پارٹی پنجاب رانا جمیل منج ایڈووکیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کو سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم اور مضبوط دیکھنا چاہتی ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اداروں کو مضبوط کیا اور ملکی مفاد میں فیصلے کئے۔ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماوں اور ورکرز کا پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنا پیپلزپارٹی کی مقبولیت کی دلیل ہے۔نواز گڈو کو پیپلز پارٹی جوائن کرنے پر مبارکباد دی