علاقائی خبریں

سیکرٹری لائیو اسٹاک و ڈیری ڈیولپمنٹ پنجاب کا گورنمنٹ پولٹری فارم بہاولپور کا دورہ

بہاول پور( بزمن ڈاٹ کام )سیکرٹری لائیو اسٹاک و ڈیری ڈیولپمنٹ پنجاب کا گورنمنٹ پولٹری فارم بہاولپور کا دورہ سیکرٹری لائیو اسٹاک و ڈیری ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب جناب احمد عزیز تارڑ نے اسپیشل سیکرٹری جنوبی پنجاب جناب اسد نعیم، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل پنجاب، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن جنوبی پنجاب، ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل، ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن اور ڈویژنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک بہاولپور کے ہمراہ گورنمنٹ پولٹری فارم بہاولپور کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران سیکرٹری صاحب نے مختلف پولٹری شیڈز کا معائنہ کیا، پرندوں کی صحت، ویٹ ایوریج، فلوک اسٹرینتھ اور ہیچ ایبیلٹی کی شرح کا جائزہ لیا۔سیکرٹری نے تحقیق و ترقی کی سرگرمیوں کو مزید مضبوط بنانے اور انتظامی امور میں بہتری لا کر پیداوار میں اضافہ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے فارم کے عملے کی کاوشوں کو سراہا اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ انڈوں اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔مزید برآں، سیکرٹری نے بایو سیکیورٹی کے سخت اقدامات اور اعلی معیارِ صحت کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ خطے میں پائیدار پولٹری ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button