کرائمز پوائنٹ

اندھے قتل کا معمہ حل چند گھنٹوں میں ملزمان گرفتار

کراچی:( اکرم خان)شاہ لطیف پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے اقدامِ قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع اور ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان نے مقتول عامر کو 15 لاکھ سے زائد رقم دینی تھی ملزمان نے مقتول عامر کو گھر بلایا رقم دینے کا بہانہ بنایا اور دوران گفتگو اسے ہتھوڑے کے وار سے ہلاک کردیا واقعے کے بعد ملوث ملزمان نے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور جھوٹی اطلاع دی کہ کچھ نامعلوم افراد ایک شہری کو اغوا کر کے لے گئے ہیں پولیس ٹیم نے ٹیکنیکل شواہد اور معلومات کی مدد سے چند گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرلیا دورانِ تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے رقم کے تنازع پر عامر کو قتل کیا قتل کے بعد ملزمان نے واقعہ چھپانے کے لیے مقتول عامر کی لاش کو گھر کے ایک خفیہ کمرے میں چھپا دیا پولیس نے ملزمان کے قبضے سے آلۂ قتل (ہتھوڑا) بھی برآمد کرلیا ملزمان نے مقتول کی لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے سفری بیگ لایا اور پیک کر کے پھینکنے کا ارادہ کیا تاہم بعد ازاں لاش کو خفیہ کمرے میں چھپا دیا ابتدائی معلومات کے مطابق معاملہ باہمی رضا مندی سے منصوبہ بندی کر کے انجام دیا گیا،جس میں ملزمان کے گھر کی خواتین کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے ملوث ملزمان میں توقیر اور تنویر سگے بھائی جبکے شبیر ان کے والد شامل ہے،مقتول عامر، ملزم توقیر کا قریبی دوست تھا شاہ لطیف پولیس کی جانب سے ضابطے کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button