انٹرنیشنل

تہران مشکل میں، خالی کرنے کا الرٹ جاری

اسلام آباد (بزمن ڈاٹ کام ) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ملک میں بڑھتے ہوئے پانی کے بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر جلد بارشیں نہ ہوئیں تو تہران کو سنگین آبی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کے نتیجے میں دارالحکومت کو خالی کرانے تک کی نوبت آسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق، صدر پزشکیان نے مغربی ایران کے شہر سنندج کے دورے کے دوران کہا کہ حکومت اس وقت معاشی، ماحولیاتی اور سماجی مشکلات سے بیک وقت نبرد آزما ہے۔انہوں نے کہا کہ خشک سالی کے باعث ملک ایک خطرناک موڑ پر کھڑا ہے اور پانی کی کمی ایران کے سب سے بڑے قدرتی چیلنجز میں سے ایک بن چکی ہے۔صدر کا کہنا تھا، ’’اگر آئندہ دنوں میں بارش نہ ہوئی تو ہمیں تہران میں پانی کی فراہمی محدود کرنا پڑے گی، اور اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو ممکن ہے کہ ہمیں شہر خالی کرانے جیسے سخت فیصلے کرنے پڑیں۔‘‘انہوں نے پانی اور توانائی کے وسائل کے بہتر انتظام، تحفظ اور مؤثر استعمال پر زور دیتے ہوئے موجودہ صورتحال کو انتہائی نازک اور تشویشناک قرار دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے تہران واٹر اتھارٹی کے سربراہ بہزاد پارسا نے بھی متنبہ کیا تھا کہ اگر خشک موسم برقرار رہا تو ڈیموں میں موجود پانی صرف دو ہفتے تک ہی شہر کی ضروریات پوری کر سکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button