پاکستان

بانی پی ٹی آئی / فوجداری درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد (آئی این پی ) سابق وزیراعظم پاکستان اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس سے متعلق فوجداری درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ سے متعلق فوجداری درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 9 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس شاہد بلال حسن بھی 2 رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے۔ ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو توشہ کیس میں تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔ الیکشن ایکٹ کی دفعات 167 اور 173 کے تحت سزا سنائی گئی تھی۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے یہ سزا معطل کر دی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button