تازہ ترین

بیوہ خواتین کیلئے سپورٹ کارڈ اسکیم منظور

لاہور(آئی این پی )پنجاب حکومت نے بیوہ خواتین کے لئے سپورٹ کارڈ اسکیم کی منظوری دے دی ۔تفصیل کے مطابق یہ اسکیم پنجاب بھر کی بیوہ خواتین کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے متعارف کروائی گئی ہے اور زکو اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تحت لاگو کی جائے گی۔ اس کی تفصیل کے مطا بق ہر مستحق بیوہ خاتون کو ایک لاکھ روپے نقد رقم دی جائے گی۔ اگر بیوہ کا ایک بچہ ہے تو اضافی پچیس ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ اگر دو بچے ہیں تو مزید پچاس ہزار روپے دئیے جائیں گے۔اسکیم کا مقصد بیوہ خواتین پر مالی دبائو کم کرنا اور ان کے بچوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔زکوۃ اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ نے اس اسکیم کے لئے چار ارب روپے مختص کیے ہیں، جو بیوہ خواتین کی معاشی حالت مضبوط بنانے اور امدادی ذرائع پر انحصار کم کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق یہ اسکیم اس ماہ کے آخر تک لاگو ہونے کی توقع ہے اور مستحق خواتین کو جلد ہی رجسٹریشن اور مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button