تازہ ترین

لاہور: امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بھی بسنت منائی

لاہور(آئی این پی )پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے بھی لاہور میں بسنت منائی اور بسنت کی مناسبت سے لباس زیب تن کیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری کے ہمراہ امریکی سفارتی وفد نے بسنت کی تقریبات میں شرکت کی۔

 مریم اورنگزیب نے امریکی سفارتکاروں کو پتنگ اڑانی سکھائی، انہوں نے بسنت کے موقع پر کی گئی سجاوٹ اور دیگر تیاریوں سے بھی آگاہ کیا۔

امریکی سفیر، قونصل جنرل اور انڈر سیکریٹری نے پتنگ اڑائی اور وفد نے لاہوری کھانوں، ثقافت، ثقافتی ورثے اور مہمان نوازی کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button