پاکستان

27 ویں ترمیم پرپی ٹی آئی نے تعاون کیا

اسلام آباد (بزمن ڈاٹ کام ) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت پر سخت تنقید کی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے لکھا کہ ’’استثنیٰ پر اعتراض کیوں ہے؟ ہم تو صرف استثنیٰ دے رہے ہیں، آپ نے تو خود باجوہ کو باپ کا درجہ دے دیا تھا، جس کی گونج آج تک سنائی دیتی ہے۔‘‘27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد سینیٹر فیصل واوڈا نے بھی پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’’اس ترمیم کے لیے پی ٹی آئی نے بھی تعاون کیا، کسی جماعت نے آرٹیکل 243 پر بات نہیں کی۔‘‘فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ’’پی ٹی آئی کی منافقت اب سب کے سامنے آگئی ہے، یہ وہ جماعت ہے جو بڑے دعوے کرتی ہے مگر عملی طور پر کچھ نہیں کرتی۔ 27 ویں ترمیم میں مدد دے کر یہ خود ہی بےنقاب ہوگئی۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’پی ٹی آئی کے رہنما عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، جبکہ اپوزیشن کے کسی رکن نے آئینی ترمیم پر ہونے والی بحث میں حصہ بھی نہیں لیا۔‘‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button