تازہ ترین

شہباز شریف وزیر اعظم نہیں رہیں گے : مفتاح اسماعیل

کراچی(آئی این پی )سابق وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا شہبازشریف 2027تک وزیراعظم رہیںگے،ایم کیوایم کے کراچی کو وفاق کو دینے کے مطالبے کو مسترد کرتا ہوں۔میڈ یاسے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں مسجد میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتا ہوں،ہم سب نے متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے، بلوچستان میں دہشت گردوں کا خاتمہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کو ان کے جائزحقوق دینا ہوں گے، اگر ملک معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے توغربت، بیروزگاری کیوں بڑھ رہی ہے؟ یہ کونسا معاشی استحکام ہے جو آئی ایم ایف کے قرضوں سے چل رہا ہے؟۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں یہ معاشی استحکام نہیں ہے، ہماری پارٹی نجکاری کے حق میں ہے، بجلی،گیس چوری کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، حکومت کی کمپنیوں میں چوریاں ہوتی ہے، اس حکومت نے ایک قانون عوام کے حق میں پاس نہیں کیا۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس رمضان میں بھی ہر چیز مہنگی ہو جائے گی، مجھے نہیں لگتا شہبازشریف 2027 تک وزیراعظم رہیں گے جب کہ ایم کیوایم کے کراچی کو وفاق کو دینے کے مطالبے کو مسترد کرتا ہوں، جب ایم کیوایم کراچی چلا رہی تھی تواس نے بوری بند لاشیں دی تھیں، مشرف گورنمنٹ کی طرح لوکل گورنمنٹ کو مضبوط کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button