254 چھتیں خستہ حال ، پتنگ بازی کرنے سے نقصان کا خدشہ

 

لاہور (نامہ نگار ) والڈ سٹی اتھارٹی کے لئے بسنت کا تہوار چیلنج ،اندرون شہر لاہور میں خستہ حال عمارتوں اور چھتوں کے باعث بسنت کے دوران خطرات بڑھ گئے،محفوظ بسنت کے لیے کیے گئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ اندرون شہر لاہور میں 254 چھتیں خستہ حال ہیں جبکہ 105 عمارتوں کو انتہائی خطرناک قرار دیا جا چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان چھتوں پر پتنگ بازی کرنے سے جانی و مالی نقصان کا شدید خدشہ ہے۔،حکومت پنجاب نے 6 سے 8 فروری تک بسنت منانے کا اعلان کر رکھا ہے، تاہم والڈ سٹی اتھارٹی نے حفاظتی اقدامات سخت کر دیے ڈی جی والڈ سٹی نجم الثاقب کے مطابق خستہ حال چھتوں پر پتنگ بازی نہ ہونے کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button