دنیا بھر میں پاکستان آئی ٹی اور ڈیجیٹل انوویشن کا ابھرتا ہوا مرکز بنائیں گے
سرگودھا(ا نامہ نگار)وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کو ڈیجیٹل اثاثہ جات اور نئی ٹیکنالوجی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) کیلئے پاکستان کا گیٹ وے بنارہے ہیں۔زرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے دامان گروپ کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ پنجاب آئی ٹی برآمدات میں 65فیصد شیئر کے ساتھ پاکستان کی سب سے بڑی آئی ٹی اور ڈیجیٹل اکانومی ہے۔ جہاںہر سال 25,000سے زیادہ آئی ٹی گریجویٹس کی قابل قدر افرادی قوت سامنے آرہی ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، اور گوجرانوالہ ابھرتے ہوئے متحرک ٹیکنالوجی ہب ہیں۔دنیا بھر میں پاکستان آئی ٹی اور ڈیجیٹل انوویشن کا ابھرتا ہوا مرکز بنائیں گے۔پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے بہترین اور موزوں وقت آچکا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب نوجوانوں کے لئے وسیع تر مواقع کی سرزمین ہے۔ اس موقع پر سی بی ڈی پنجاب کے سی ای او عمران امین نے سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ ماسٹر پلان،سئرئس ٹاور،فائیوسٹار ہاسپلٹی ٹاور،ہائپر ریٹل مال اور دیگرپراجیکٹس پر بریفنگ میں بتایا کہ سی بی ڈی پنجاب اور روڈا میں ٹوکنایزیشن کے بہت سے مواقع ہیں۔سی بی ڈی پنجاب اور نواز شریف آئی ٹی سٹی پنجاب کی معاشی ترقی میں متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔