سرگودھا،سنگدل ماں نے نومولود بچی کو جنم دے کر ویرانے میں پھینک دیا
سرگودھا( نامہ نگار)سنگدل ماں نے نومولود بچی کو جنم دے کر ویرانے میں پھینک دیا جسے شدید سردی کی حالت میں ٹھٹھرتے ہوئے برآمد کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور پولیس معاملہ کی تحقیقات میں مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ میانوالی شہر میں سنگدل ماں نے نومولود بچی کو جنم دے کر ویرانے میں پھینک دیا جو شدید سردی کے حالت میں ٹہٹھرتے ہوئے تھانہ ریلوے پولیس نے ریلوے اسٹیشن چوک سے برآمد کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا اور پولیس معاملہ کی تحقیقات میں مصروف تفتیش ہے۔