پیرا فورس کے سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا میں پیرا فورس کے سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں تجاوزات مافیا کے خاتمہ کے لیے جاری مہم میں سر گرم پیرا فورس کے سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ظفر عباس نیاپنے عہدہ کا چارج سنھبال کر کام شروع کر دیا اور کہا کہ انسداد تجاوزات کے خاتمہ کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔جن کا پیرا فورس کو متحرک کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کی معاونت کے لیے پیرا فورس ہر ممکن کوشش کرے گی اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت اہم شاہراں اور اندرون بازاروں کے ساتھ نواحی آبادیوں کو ہر قسم کے قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خاتمہ کے لیے گرینڈ آپریشن کو بدستور جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے واضع کیا کہ جن مقامات پر پیرا فورس نے آپریشن کر کے تجاوزات سے پاک وہاں پر شہریوں کو متنبہ کیا جا رہا ہے کہ اپنی حدود میں رہیں۔اپنی حدود سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف مقدمات کے اندراج بھاری جرمانوں سمیت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button