پتوکی نوسربازوں نے اوورسیز پاکستانی کو گھر پہنچنے سے پہلے لوٹ لیا
پتوکی(نامہ نگار)پتوکی نوسربازوں نے اوورسیز پاکستانی کو گھر پہنچنے سے پہلے لوٹ لیا 3070سعودی ریال ،5300پاکستانی کرنسی نوٹ لوٹ کر فرار مقدمہ درج ۔سعودیہ سے پاکستان پہنچنے والے محنت کش محمد اکرم کو نوسربازوں نے گھر پہنچنے سے پہلے لوٹ لیا متاثرہ اکرم مورخہ 05-01-2026کو سعودیہ سے پاکستان پہنچا جسکے عزیز شفیق جاوید اسے لینے کیلئے لاہور ائیر پورٹ پہنچے اور وہاں سے ویگن پر سوار ہوئے اور پتوکی ہلہ بائی پاس پہنچے اسی دواران چار کس نامعلوم کار سوار ملزمان آئے جنہوں نے اپنے آپ کو ایجنسی کا بتاتے ہوئے کہ متاثرہ اوور سیز کی تلاشی لینی ہے آپکی جس پر متاثرہ فرد نے اپنی تلاشی دی اور ملزمان نے3070سعودی ریال ،5300پاکستانی کرنسی نکال لئے اور ملزمان اسلحہ لہراکر واپس لاہور کی جانب روانہ ہوگئے تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے چار کس نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔