ڈپٹی کمشنر سرگودہاکا پریس کلب کی جگہ میڈیا ٹاور کے قیام میں مکمل معاونت کا اعلان

سرگودہا(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر محمد وسیم نے سرگودہا پریس کلب کی مثبت اور موثر و صحت مند معاشرتی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے پریس کلب کی جگہ میڈیا ٹاور کے قیام میں مکمل معاونت کا اعلان کر دیا۔زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد وسیم نے سرگودھا پریس کلب قائد اعظم سپورٹس گالا اور فیملی فیسٹیول کی تقریب تقسیم انعامات میں پریس کلب کی جگہ میڈیا ٹاور کے قیام میں مکمل معاونت فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ٹاور سے سرگودھا میں ایک معیاری اور جدید عمارت کا اضافہ ہوگا بلکہ اس سیصحافیوں کے معاشی مسائل میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے قائد اعظم سپورٹس گالا اینڈ فیملی فیسٹیول کی 11 روزہ تقریبات کے انعقاد پر انتظامیہ اور ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سرگودہا کے صحافیوں نے ایک ایسا مثالی ایونٹ منعقد کیا جس میں نہ صرف صحافی بلکہ ان کے بچوں، خواتین اور فیملیز نے بھی بھرپور شرکت کی، صحافیوں کے جوش و جذبے کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اعلان کیا کہ فروری میں صحافیوں اورانکی فیملیزکیلئے سپورٹس میلہ منعقد کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور اور اسسٹنٹ سپورٹس آفیسر طیب بشیر کے ہمراہ انعامات اور ایورڈ تقسیم کئے جبکہ صدر عبدالحنان چوہدری، جنرل سیکرٹری شیخ محمد رضوان اور ممبر ایگزیکٹیو باڈی شاہین فاروقی نے قائد اعظم سپورٹس گالا اینڈ فیملی فیسٹیول کی سرپرستی پر ڈپٹی کمشنر سرگودہا کا شکریہ ادا کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر) محمد وسیم کی قیادت میں ضلع سرگودھا تیزی سے تعمیر و ترقی کی جانب گامزن ہے اور قلیل عرصے میں ترقیاتی منصوبے تیزی سے تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکے ہیں، اگر یہی رفتار برقرار رہی تو آئندہ ڈیڑھ دو سال میں جدید اور ترقی یافتہ سرگودھا کو پہچاننا مشکل ہو جائے گا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور اور ان کے محکمے کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایونٹ کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا، جبکہ صدر پریس کلب عبدالحنان چوہدری نے کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر ارسلان حیدر ہاشمی اور ڈی جی پی ایچ اے چوہدری ارشد کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی معاونت سے اس شاندار قائد اعظم سپورٹس گالا اینڈ فیملی فیسٹیول کا انعقاد ممکن ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button